اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک انصار اللہ نے یمن کے مستعفی وزیر اعظم خالد محفوظ بحاح کے گھر پر حفاظتی انتظامات سخت کرکے ان کے عدن فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور برطرف وزیر دفاع محمود الصبیحی سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کی مدد سے صنعا سے عدن فرار کرگئے تھے۔ منصور ہادی سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی مدد سے ملک کے جنوبی حصے کو الگ کرکے جنوبی یمن میں علیحدہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے وقت سے حالات کشیدہ ہیں۔
.......
/169